دہلی میں ڈی ڈی اے کی زمین پر قائم اسکولوں کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی
ہے۔ سپریم کورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ کورٹ نے
کہا کہ اگر آپ نے ڈی ڈی اے سے زمین لی ہے ، تو آپ کو قوانین پر عمل کرنا
ہوگا۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ اپنے طریقہ سے فیس بڑھانا چاہتے
ہیں ، تو ڈی ڈی اے کی زمین کو واپس کر دیجئے۔ خیال
رہے کہ 19 جنوری 2016 کو دہلی ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ ڈی ڈی
اے کی زمینوں پر قائم پرائیویٹ اسکولوں کو فیس بڑھانے سے پہلے دہلی حکومت
سے اجازت لینی ہوگی، کیونکہ زمین دیتے وقت یہ شرط رکھی گئی تھی۔پرائیویٹ اسکولوں نے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اطلاعات کے
مطابق دہلی میں تقریبا 400 اسکول ایسے ہیں ، جو ڈی ڈی اے کی زمین پر چل رہے
ہیں۔